خان ریسرچ لیبارٹریز گراؤنڈ راولپنڈی شعیب اختر کے نام سے منسوب

خان ریسرچ لیبارٹریز گراؤنڈ راولپنڈی شعیب اختر کے نام سے منسوب

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شعیب اختر نے اپنے نام سے منسوب کرکٹ سٹیڈیم کی تصاویر جاری کیں اور کہا کہ سٹیڈیم کا نام مجھ سے منسوب ہونا میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں۔ لوگوں کی محبت کو الفاظ میں بیان کرنا میرے لیے ممکن نہیں ہے۔

شعیب اختر نے لکھا کہ میں کم و بیش ہی لفظوں سے خالی ہوتا ہوں لیکن واقعی آج میرے پاس لوگوں کی محبت کو بیان کرنے کیلئے الفاظ نہیں ہیں۔ میں نے پوری ایمانداری کے ساتھ ، پوری لگن اور جذبے سے عزم و استقامت کے ساتھ پاکستان کی خدمت کے لئے ہمیشہ پوری کوشش کی ہے۔ پرچم بلند رکھنے کیلئے ہمیشہ کوشاں رہوں گا۔