قومی چیف سلیکٹر اپنے طرز انتخاب پر صفائیاں دینے لگے

قومی چیف سلیکٹر اپنے طرز انتخاب پر صفائیاں دینے لگے

میڈیا رپورٹ کے مطابق چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ فیصلوں کے جلد ہی مثبت نتائج سامنے آئیں گے ۔محمد وسیم نے ایک نجی چینل سے گفتگو میں کہا کہ اب جو کارکردگی دکھائے گا وہی ٹیم میں رہے گا جبکہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے جلد ہی کھلاڑیوں کا پول تیار کرلیں گے جس کیلئے ہر ایک کی کارکردگی کا جائزہ لیا جا رہا ہے ۔

محمد وسیم نے مزید کہا کہ ان خبروں میں قطعی کوئی صداقت نہیں کہ ٹیموں کے انتخاب کیلئے کپتان اور ہیڈ کوچ کی رائے قابل غور نہیں سمجھی گئی کیونکہ کھلاڑیوں کا سلیکشن اجتماعی کاوش کا نتیجہ ہے ۔