سنچورین: (دنیا نیوز) قومی کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم اپنی ہوم کنڈیشنز میں مشکل حریف ہے البتہ ہم اپنا وننگ کمبی نیشن لیکر آئے ہیں، تیاری بہت اچھی ہے، امید ہے جیتیں گے۔
سینچورین سے ویڈیو لنک پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف پریکٹس اچھی رہی ہے، جیت پر توجہ ہے، اچھی کرکٹ کھیلیں گے، 2019 کے بعد ون ڈے میچز زیادہ نہیں ملے، پریکٹس میچز میں بلے بازوں کو پلان کے مطابق کھلایا، سکواڈ میں لڑکے ضرورت کے مطابق پلئینگ الیون میں شامل کریں گے۔
بابر اعظم نے مزید کہا کہ ہمارے پاس اچھے بولرز ہیں، مجھے ان پر اعتماد ہے، خوف کے بغیر کھیلیں گے، لانگ شارٹ کھیلنے پر کام کر رہا ہوں، اپنے کھیل پر توجہ ہے۔