پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ میچز کا شیڈول فائنل، یکم جون سے پہلا مقابلہ

پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ میچز کا شیڈول فائنل، یکم جون سے پہلا مقابلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق تمام فرنچائز ٹیمیں بائیس مئی سے کراچی کے ایک ہی ہوٹل میں قرنطینہ کریں گی۔

انتیس مئی سے دن روز تک ٹیمیں ہائی پرفارمنس سینٹر اور نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گی جس کے بعد ایونٹ کا پہلا میچ یکم جون کو لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائٹڈ کے درمیان رات 8 بجے کھیلا جائے گا۔

ڈبل ہیڈر میچز 5 اور 12 مئی کو کھیلے جائیں گے۔ پہلا مقابلہ شام 5 بجے جبکہ دوسرا رات 10 بجے شروع ہوگا۔ کوالیفائر 16 جون جبکہ ایلیمنٹر میچز 17 اور 18 جون کو شیڈول ہیں۔ فائنل 20 جون کو کھیلا جائے گا۔