کراچی: قومی ویمن کرکٹرز کا تربیتی کیمپ ہیڈ کوچ ڈیوڈ ہیمپ کی نگرانی میں جاری

Published On 06 May,2021 12:57 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں قومی ویمن کرکٹرز ہیڈ کوچ ڈیوڈ ہیمپ کی نگرانی میں فٹنس کے ساتھ بیٹنگ، بالنگ اور فیلڈنگ میں سخت ٹریننگ میں مصروف ہیں۔

پاکستان وومن ٹیم کی معین خان اکیڈمی میں بھرپور مشقیں، فیزیکل ٹریننگ کے ساتھ بالنگ، فیلڈنگ اور فٹنس خامیاں دور کرنے کے لیے سخت ٹریننگ کی۔
کیمپ میں کھلاڑیوں کومیچ پریکٹس بھی کرائی جارہی ہے۔

ہیڈ کوچ ڈیوڈ ہیمپ کہتے ہیں کہ چار پانچ ہفتے کا مشکل کیمپ ہے جس میں کھلاڑی فٹنس پر بھی کام ہو رہا ہے، نوجوان کھلاڑیوں میں سیکھنے کا جذبہ ہے۔ خواتین کھلاڑی انعم امین ڈیانا بیگ اور فاطمہ ثنا کو امید ہے کہ اس کیمپ سے خامیاں دور کرنے میں بہت مدد ملے گی۔

قومی خواتین ٹیم کا کیمپ سات مئی تک جاری رہے گا، ویمن ٹیم کا اگلا مشن جنوبی افریقہ اور ولڈکپ کوالیفائرکھیلنا ہے۔
 

Advertisement