حسن علی ٹانگ میں تکلیف کے باعث انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ سے باہر

Published On 16 July,2021 10:00 am

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر حسن علی ٹانگ میں تکلیف کے باعث انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ سے باہر ہو گئے۔

پاکستان ٹی ٹونٹی اسکواڈ کو انگلینڈ کے خلاف پہلے میچ سے قبل بڑا دھچکا، حسن علی بائیں ٹانگ میں کھچاو محسوس کر رہے ہیں جس کے سبب وہ آج سیریز کا پہلا میچ نہیں کھیل سکیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق فاسٹ باولر حسن علی بائیں ٹانگ میں کھچاو کے سبب ٹی ٹونٹی سیریز کے پہلے میچ میں شرکت نہیں کر سکیں گے، ان کو بطور احتیاط آرام کی تجویز دی گئی ہے۔ میڈیکل بورڈ اگلے میچ میں شرکت سے قبل فاسٹ باولر کا دوبارہ جائزہ لے کر کھیلنے یا نہ کھیلنے کا فیصلہ کرے گا۔

 پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ آج نوٹنگھم میں کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی معیاری وقت کے مطابق رات ساڑھے 10 بجے شروع ہو گا۔
 

Advertisement