قومی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز سے وطن واپس پہنچ گئی

Published On 27 August,2021 09:35 am

لاہور: (دنیا نیوز) قومی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز سے وطن واپس پہنچ گئی، شاہین جمیکا سے براستہ لندن لاہور پہنچے۔

اسکواڈ میں شامل یاسر شاہ اور نسیم شاہ کیریبین پریمیر لیگ میں شرکت کے سبب وطن واپس نہیں آئے، محمد عباس اور اظہر علی انگلش کاؤنٹی کھیلنے کے لیے جمیکا سے انگلینڈ پہنچ چکے ہیں، مصباح الحق جمیکا میں قرنطینہ کی مدت مکمل کرنے کے بعد وطن واپس آئیں گے۔

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز میں 0-1 سے کامیابی حاصل کی جبکہ دونوں ٹیموں کے مابین ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر رہی۔

 

Advertisement