انڈر 19 ورلڈ کپ کیلئے تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کی سخت ٹریننگ، فٹنس پر خصوصی توجہ

Published On 15 September,2021 08:52 am

کراچی: (دنیا نیوز) انڈر 19 ورلڈ کپ کے لئے کراچی میں جاری تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کی سخت ٹریننگ، پریکٹس کے ساتھ فٹنس پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جونیئر کھلاڑیوں پر محنت، 2022 میں ہونے والے انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے لئے کراچی میں پریکٹس کیمپ لگ دیا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ملک بھر سے کیمپ کے لئے 32 بہترین کھلاڑیوں کا امتحان، بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کے ساتھ فٹنس پر بھی فوکس ہے۔

چوبیس گھنٹے کھلاڑیوں پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے، ہیڈ کوچ اعجاز احمد کہتے ہیں کہ کھلاڑی کیمپ میں خوب جان ما رہے ہیں جبکہ بولنگ کوچ بھی پر امید ہیں۔

آٹھ ہفتوں پر مشتمل کیمپ میں روزانہ دو سیشن ہوتے ہیں، صبح میں فزیکل ٹریننگ اور فٹنس پر کام ہوتا ہے۔ دوسرے سیشن میں میچ سنیریو پریکٹس میچ کے دوران کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کیا جا رہا ہے۔
 

Advertisement