بزدار حکومت نے جنوبی پنجاب میں تعینات افسران کو بااختیار بنا ہی دیا

Published On 14 September,2021 08:15 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب میں تعینات افسران کو بااختیار بنا ہی دیا ۔نئے چیف سیکرٹری پنجاب کی تعیناتی کے بعد باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔

نئے رولز آف بزنس کے مطابق جنوبی پنجاب کا اڈیشنل چیف سیکرٹری بااختیار ہوگا ۔نئے نوٹیفکیشن کے مطابق اب جنوبی پنجاب کی بیوروکریسی کو بھی اختیارات دے دئیے گئے ہیں، کابینہ نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے لیے رولز آف بزنس 2011ء میں ترامیم کی منظوری دی تھی۔

رولز آف بزنس کے تحت 16صوبائی محکموں کے سیکرٹریز جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں کام کریں گے۔ان محکموں میں محکمہ اسکولز ، محکمہ ہائرایجوکیشن، محکمہ ہائوسنگ اربن ڈویلپمنٹ، محکمہ مواصلات، محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ، محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ، محکمہ بورڈ آف ریونیو شامل ہیں۔

دیگر محکموں میں محکمہ وائلڈ لائف، محکمہ لائیواسٹاک، محکمہ بلدیات اور دیگر شامل ہیں، جبکہ محکمہ داخلہ ، محکمہ قانون، محکمہ پراسیکیوشنز، محکمہ ریگولیشن، محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے معاملات پنجاب سول سیکرٹریٹ لاہور سے ہی دیکھے جائیں گے۔ ان کے سب محکمے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں کام نہیں کریں گے۔