وزیراعظم ایمرجنسی پروگرام کے تحت 300 ارب کے منصوبوں پر کام جاری ہے: بزدار

Published On 09 September,2021 01:24 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم ایمرجنسی پروگرام کے تحت 300 ارب روپے کے پراجیکٹس پر عملدرآمد جاری ہے، کھادوں پر ساڑھے 12 ارب روپے سبسڈی دی گئی ہے۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کے کسانوں کی خوشحالی اور معاشی استحکام کیلئے تاریخی اقدامات کیے جا رہے ہیں، تصدیق شدہ بیج اور جدید زرعی مشینری پر 4.4 ارب روپے سبسڈی دے رہے ہیں۔ کاشتکاروں کو لیزر لینڈ لیولرز کی فراہمی کیلئے 65 کروڑ روپے سبسڈی دی جارہی ہے۔

وزیراعلی نے کہاہے کہ ای کریڈٹ سکیم کے تحت 45 ارب روپے کے بلاسود قرضے دیئے جا رہے ہیں، صوبہ بھر میں بنجر زمینو ں کی بحالی سے کسانوں کو 3 ارب روپے کی اضافی آمدن حاصل ہوئی۔ صوبے میں 60 فیصد سبسڈی پر 3 ارب 62 کروڑ روپے سے جدید ڈرپ،سپرنکلر سسٹم لا رہے ہیں۔ 50 فیصد سبسڈی پر 42 کروڑ 90 لاکھ روپے سے سولر سسٹم لگائے جارہے ہیں۔
 

Advertisement