تازہ ترین
  • بریکنگ :- الیکشن کمیشن نے 150 ارکان پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کردی
  • بریکنگ :- اسلام آباد: رکنیت گوشوارے جمع نہ کرانے پر معطل کی گئی
  • بریکنگ :- قومی اسمبلی 36،سینیٹ 3،پنجاب اسمبلی کے 69 ارکان کی رکنیت معطل
  • بریکنگ :- سندھ اسمبلی 14،خیبرپختونخوا اسمبلی کے 21 ارکان کی رکنیت معطل
  • بریکنگ :- بلوچستان اسمبلی کے 7 ارکان کی رکنیت بھی معطل کردی گئی
  • بریکنگ :- نورالحق قادری،فرخ حبیب،حماداظہر،شفقت محمودکی رکنیت معطل
  • بریکنگ :- فہمیدہ مرزا،عامرلیاقت،راجہ ریاض،صداقت عباسی،خالدمقبول صدیقی شامل
  • بریکنگ :- رکن پنجاب اسمبلی اویس لغاری کی رکنیت معطل
  • بریکنگ :- الیکشن کمیشن نےیارمحمدرندکی رکنیت معطل کردی
  • بریکنگ :- معطل ارکان اسمبلی وسینیٹ اجلاسوں میں شرکت نہیں کرسکیں گے،الیکشن کمیشن
  • بریکنگ :- معطل ارکان کسی بھی قانون سازی میں شریک نہیں ہوں گے،الیکشن کمیشن

'6 ستمبر 1965 کا دن پاکستان کی دفاعی تاریخ کا روشن اور قابل فخر باب ہے'

Published On 06 September,2021 09:21 am

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ 6 ستمبر 1965 کا دن پاکستان کی دفاعی تاریخ کا روشن اور قابل فخر باب ہے، پاک افواج نے بزدل دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے یوم دفاع و شہداء پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاک دھرتی کے عظیم سپوتوں نے دفاع وطن کی خاطر بہادری کی بے مثال داستانیں رقم کیں، وطن کے دفاع کے جذبے سے سرشار مسلح افواج کے افسروں اور جوانوں نے دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا، تاریخ عالم پاک فوج کی بہادری کی لازوال داستانیں رقم کرنے کی کوئی دوسری مثال پیش کرنے سے قاصر ہے، مکار دشمن کو دندان شکن جواب دینے والے شہداء آج بھی قوم کے دلوں میں زندہ ہیں۔

عثمان بزدار نے پاک دھرتی کے عظیم شہداء کی لازوال قربانیوں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم بحیثیت قوم شہداء کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، دفاع وطن کے لئے اپنی قیمتی جانیں نچھاور کرنے والے شہداء ہماری آن، بان اور شان ہیں، آج پوری قوم شہدائے وطن اور ان کے خاندانوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے، 1965 کی جنگ میں دشمن کو دندان شکن جواب دینے والے غازیوں کو بھی سلیوٹ کرتے ہیں، ملک کے دفاع کی جنگ کے دوران قوم نے جس وحدت اور اتحاد کا مظاہرہ کیا آج پھر اسی جذبے کی ضرورت ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ملکی سلامتی کیلئے پوری قوم اور پاکستان کی بہادر مسلح افواج یکجان ہیں، یوم دفاع و شہداء پر ہم اپنے مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، ہمیں آج اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ وطن کے دفاع کی خاطر اپنی جانوں کی قربانی سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا۔