لاہور:(ویب ڈیسک)قومی ٹی20کپ میں بابر اعظم کی سنچری رائیگاں گئی اور ناردرن نے حیدر علی کی شاندار بلے بازی کی بدولت سنٹرل پنجاب کو6وکٹوں سے پچھاڑ دیا۔
راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں قومی ٹی 20کپ کا میلہ جاری ہے جس کے 11ویں میچ میں ناردرن کی ٹیم نے سنٹرل پنجاب کا 201رنز کا پہاڑ جیسا ہدف 4وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔اس کے ساتھ ہی ناردرن کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 30, 2021
سنٹرل پنجاب نے پہلے کھیلتے ہوئے 2وکٹوں کے نقصان پر 200بنائے،کپتان بابر اعظم نے ایک مرتبہ پھر اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 63گیندوں پر 105رنز بنائے جبکہ وہ ناٹ آؤٹ رہے،ان کی اننگز میں 3چھکے اور 11چوکے شامل تھے۔
دیگر بیٹسمینوں میں احمد شہزاد 37،شعیب ملک 31اور محمد اخلاق 21سکور بناکر نمایاں رہے،محمد نواز اور شاداب خان نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔
سنٹرل پنجاب کا 201رنز کا پہاڑ جیسا ہدف ناردرن کی ٹیم نے 19اعشاریہ 4اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا،حیدر علی نے اپنی ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کرتے ہوئے 53گیندوں پر 91رنز کی ناقابل شکست جارحانہ اننگز کھیلی جبکہ ان کی اننگز میں 6چھکے اور 6چوکے شامل تھے۔
دیگر بیٹسمینوں میں محمد نواز41،آصف علی 28اور سرمد حمید 19سکور بنا کر نمایاں رہے،حسن علی ،احسان عادل،وہاب ریاض اور حسین طلعت نے بالترتیب 1،1وکٹ حاصل کی۔
فاتح ٹیم کی جانب سے 91رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے والے بلے باز حیدر علی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
Haider Ali is the Player of the Match! #NORvCP Scorecard: https://t.co/DQOjHYmnCB#KhelTouHoRahaHai | #NationalT20Cup pic.twitter.com/6JGturDuNK
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 30, 2021
واضح رہے کہ اسی میچ میں سنٹرل اور قومی ٹیم کےکپتان بابر اعظم نے شانداربلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری بنائی جس کے ساتھ ہی وہ پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ 6 ٹی 20سنچریاں بنانے والے بیٹسمین بن گئے ہیں۔