ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی ورچوئل سفر کرتے پاکستان پہنچ گئی

Published On 02 October,2021 10:23 am

دبئی: (روزنامہ دنیا) آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی ورچوئل سفر کرتے ہوئے پاکستان پہنچ گئی۔

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ٹرافی کے پاکستان پہنچنے کی تصویر شیئر کی گئی۔ ٹرافی کے پیچھے پرندے اور ٹرافی کے عقب میں مینارِ پاکستان اور بادشاہی مسجد کو نمایاں کیا گیا ہے جبکہ اوپر پاکستان کو ہرے رنگ سے لکھا گیا ہے۔

تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا گیا کہ ٹرافی ورچوئل سفر کرتے ہوئے پاکستان پہنچ گئی ہے کیا با بر اعظم 2009 کی طرح ٹرافی پر قبضہ کر سکیں گے۔

واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے شروع ہوگا۔ پاکستان اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کیخلاف کھیلے گا۔

آئی سی سی کے مطابق پاکستان اپنا دوسرامیچ 26 اکتوبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گا، قومی کھلاڑی اپنے تیسرے میچ میں 31 اکتوبر کو افغانستان کے مدمقابل ہوں‌ گے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل 10 اور 11 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 14 نومبر کو ہوگا۔
 

Advertisement