لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی کرکٹرز نے بھی پاکستان کے معروف کامیڈین کے انتقال پر افسوس کا اظہارکیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ چیئر مین رمیز راجہ نے ٹویٹر پر لکھا کہ عمر شریف کو کھونے کا بہت دکھ ہے، وہ بہترین کامیڈین میں سے ایک تھے، ان کی عقل اور مزاح افسانوی تھا، ہم مایوسیوں سے بھری اس دنیا میں عمر شریف کو اور زیادہ یاد کریں گے۔
So sad to lose Umar Sharif. One of the finest in his field, his wit and humour was legendary. We will miss him more in today’s world that’s mired in pessimism. RIP!!
— Ramiz Raja (@iramizraja) October 2, 2021
قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے بھی اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ لوگوں کو ہنسانا دنیا کا مشکل ترین کام ہے لیکن عمر شریف نے یہ کام خوب مہارت سے کیا۔ میں نے ہمیشہ ان کی کامیڈی انجوائے کی۔ ان کے پاس بے پناہ ہنر تھا، وہ بولتے تو کوئی ان کو میچ نہ کر پاتا۔ سب کو ہنسانے والا، سب کو رلا گیا۔ ہم سب ان کے جدا ہونے پر غمگین ہیں۔ اللہ مغفرت کرے ،آمین۔
لوگوں کو ہنسانا دنیا کا مشکل ترین کام ہے لیکن عمر شریف نے یہ کام خوب مہارت سے کیا۔۔ میں نے ہمیشہ انکی کامیڈی انجوائے کی۔ انکے پاس بے پناہ ہنر تھا، وہ بولتے تو کوئی انکو میچ نہ کر پاتا۔ سب کو ہنسانے والا، سب کو رلا گیا۔۔ ہم سب انکے جدا ہونے پر غمگین ہیں۔ اللہ مغفرت کرے آمین
— Wasim Akram (@wasimakramlive) October 2, 2021
قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اور دیگر کھلاڑیوں نے بھی عمر شریف کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ۔
Rest in peace Umar Sharif sb Thank you for your invaluable services for Pakistan and making us laugh with your eternal comedy over the years. You’ll be missed forever! pic.twitter.com/zvdoKIuCJ3
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) October 2, 2021
I am so heart broken on the death of #UmerShareef sb. He was indeed the undisputed king of comedy and the legend of Pakistan. May Allah SWT forgive him, elevate his ranks and grant him Jannatul Firdaus, Ameen. Please recite Surah Fatiha for his soul. #Respect pic.twitter.com/c2DBElmNBE
— Babar Azam (@babarazam258) October 2, 2021
Sad news King of comedy is passed away. Condolences to his family & to all fans #umarsharif May Allah bless him jannah Aameen pic.twitter.com/8nHHN1aViV
— Mohammad Hafeez (@MHafeez22) October 2, 2021
Umar Sharif sahab put smiles on our faces, he made us laugh. May he rest in peace. A true Pakistani hero. Inna lillahi wa inna ilayhi raji’un. pic.twitter.com/84s2Psjivz
— Shadab Khan (@76Shadabkhan) October 2, 2021
*Indeed we belong to Allah and Indeed to Him we will Return* Very sad to hear the news of the passing away of the king of comedy. Please recite surah Fatiha for Umar Sharif saab. May Allah ease his Akhirah and grant him highest ranks in jannah! #kingofcomedy
— Umar Gul (@mdk_gul) October 2, 2021
خیال رہے کہ عمر شریف کو علاج کی غرض سے 28 ستمبر کو پاکستان سے براستہ جرمنی امریکا منتقل کیا جا رہا تھا تاہم ان کے جرمنی میں عارضی قیام کے دوران ہی ان کی طبعیت مزید بگڑی اور وہ جانبر نہ ہو سکے۔
برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق عمر شریف کا اصل نام محمد عمر تھا اور وہ سرکاری ٹی وی کے مطابق کراچی میں 1955 کو پیدا ہوئے تھے۔ ان کی عمر چار سال تھی کہ والد کا انتقال ہو گیا اور ان کے خاندان کو شدید مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
وہ کراچی میں جس علاقے میں رہائش پذیر رہے وہاں قریب قوالوں کے بھی گھر تھے۔ بچپن اور لڑکپن میں ان کی دوستی ان قوالوں کے بچوں سے رہی اور جب ہوش سنبھالا تو اپنے محلے کے مختلف کرداروں سمیت مشہور فلمی اداکاروں کی بول چال اور انداز کی نقالی کرنے لگے۔ عمر شریف 14 سال کی عمر میں تھیٹر سے بطور اداکار وابستہ ہوئے۔ ان کے سٹیج اداکار بننے کا قصہ بھی بہت دلچسپ ہے۔
یہی وجہ تھی کہ عمر شریف کی بذلہ سنجی، جملے بازی اور لطیفہ گوئی پورے علاقے میں مشہور ہو گئی تھی۔ سکول کے بعد وہ جب گلی محلے میں نکلتے تو ارد گرد لڑکوں کا ہجوم ہوتا اور وہ انہیں ہنسانے میں مصروف ہو جاتے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق عمر شریف نے نجی ٹی وی چینلز پر بھی شوز کیے اور ایسے ہی ایک شو ’عمر شریف ورسز عمر شریف‘ میں وہ 400 سے زیادہ بہروپوں میں نظر آئے جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔
عمر شریف پاکستان کے شاید واحد مزاحیہ فنکار ہیں جن کے پرستار دنیا میں موجود ہیں۔ امیتابھ بچن ہو، شاہ رخ خان یا بولی وڈ کے بڑے بڑے نام سب ان کے مداح تھے۔ ایک مرتبہ عمر شریف ممبئی گئے تو اداکارہ فرح اور تبو روزانہ گھر سے کھانے پکا کر اس ہوٹل لاتی رہیں جہاں عمر شریف قیام پذیر تھے۔
فرح نے بتایا تھا کہ جب وہ ڈپریشن کا شکار ہوئیں تو ان کے سسر نے عمر شریف کے مزاحیہ ڈرامے دیتے ہوئے کہا تھا کہ انھیں دیکھو۔ فرح کے مطابق عمر شریف کے ڈرامے دیکھ کر وہ اتنا ہنستی تھیں کہ ان کا ڈپریشن دور ہو گیا۔