سرفراز کے بیٹے کی سوئنگ باؤلنگ،وائرل ویڈیو دیکھ کر عامر بھی حیران

Published On 06 October,2021 07:56 pm

لاہور:(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر سابق کپتان سرفراز احمد کے بیٹے کی سوئنگ باؤلنگ کی وائرل ویڈیو دیکھ کر حیران رہ گئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بچہ ان کو باؤلنگ کرارہا ہے یہ بچہ کوئی اور نہیں بلکہ سابق کپتان سرفراز احمد کا بیٹا عبداللہ ہے جو کہ اپنی سوئنگ باؤلنگ کی بدولت باسط علی کو بھی بے بس کردیتا ہے۔

اس ویڈیو کو دیکھ کر پاکستان کے بائیں ہاتھ کے سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر بھی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے اور لکھا کہ  یہ تو مجھ سے بھی اچھی سوئنگ کررہا ہے میری جان، انشاء اللہ یہ ایک دن پاکستان کی نمائندگی کرے گا ۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عبداللہ اپنی باؤلنگ سے باسط علی کو بِیٹ کردیتے ہیں۔ اس دوران باسط علی ان سے سوال کرتے ہیں کہ آپ کس کی طرح بننا چاہتے ہیں تو عبداللہ کہتا ہے کہ انہیں محمد عامر جیسا بننا ہے۔

واضح رہے کہ محمد عامر نے گزشتہ سال دسمبر میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا تھا۔
 

Advertisement