قومی ٹی 20کپ:سدرن نے سنٹرل پنجاب کا بوریا بستر گول کردیا

Published On 07 October,2021 07:01 pm

لاہور:(ویب ڈیسک) قومی ٹی 20کپ کے دوسرے مرحلے کے میچ میں سدرن پنجاب کی ٹیم نے سنٹرل پنجاب کا بوریا بستر گول کردیا۔

قذافی سٹیڈیم لاہور میں نیشنل ٹی 20کپ کا دوسرا مراحلہ جاری ہے جبکہ ایونٹ کے 21ویں میچ میں سدرن پنجاب نے سنٹرل پنجاب کی ٹٰیم کو 6وکٹوں کی شکست سے دوچار کردیا۔

سنٹرل پنجاب کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے9وکٹوں کے نقصان پر 154رنز بنائے،حسین طلعت نے سب سے زیادہ 68رنز بنائے جبکہ شعیب ملک 26اور کپتان حسن علی 11سکور بنا کر نمایاں رہے،سدرن کی جانب سے ضیا الحق نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ عامر یامین نے 2،محمد عمران نے 2 اور نسیم شاہ نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔

فاتح ٹیم نے 155رنز کا ہدف 19اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 157رنز بنا کر حاصل کرلیا،طیب طاہر نے سب سے زیادہ 68رنز بنائے جبکہ خوشدل شاہ ناقابل شکست 51سکور بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے۔

52گیندوں پر 2چھکوں اور 8چوکوں کی مدد سے 68رنز بنانے والے طیب طاہر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
 

Advertisement