اب بھی دوسروں کے گھر کی گھنٹی بجا کر بھاگتا ہوں:امام الحق

اب بھی دوسروں کے گھر کی گھنٹی بجا کر بھاگتا ہوں:امام الحق

میڈیا رپورٹ کے مطابق پی سی بی کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کئے گئے ایک انٹرویو میں امام الحق نے کہا کہ وہ اب بھی مذاق کو پسند کرتے ہیں اور خود بھی ہنسی مذاق کرتے رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ اب بھی دوسروں کے گھر کی گھنٹیاں بجاتے ہیں اور جب کوئی آگے سے اُن سے پوچھے کہ کس نے گھنٹی بجائی ہے تو وہ بالکل لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے ‘مجھے نہیں معلوم’ کہہ دیتے ہیں۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ میدان سے باہر کیسے مزاج کے حامل ہیں تو اس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر یہ سوال ان کے کسی ساتھی کرکٹر سے کیا جائے تو وہ یہی کہیں گے کہ امام الحق انتہائی ہنسی مذاق کرتا ہے ، اور مذاق کرنے کی کوشش کرتا ہے ۔ایک اور سوال کے جواب میں ، بائیں ہاتھ کے بیٹر نے کہا کہ وہ اپنے اوپر بنائی جانے والی فلم میں بطور ہیرو احمد شہزاد کو دیکھنا چاہیں گے ۔