ٹی ٹونٹی ورلڈکپ: آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو مات دیدی

Published On 23 October,2021 04:40 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں سپر 12 راؤنڈ کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کو مات دیدی۔

آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا، پروٹیز ٹیم ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور ٹیم 118 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ مارکرم 40 اور ربادا 20 سکور بنا کر نمایاں رہے۔ مچل سٹاک ، جوش ہیزل ووڈ، ایڈم زمپا نے 2.2 شکار کیے۔

آسٹریلیا کی ٹیم نے ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ سمتھ 34 گیندوں پر 35 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے۔ بڑے ناموں پر مشتمل کینگروز کی ٹیم کے دیگر کھلاڑی قابل ذکر کارکردگی نہ دکھا سکے۔ نارٹجی نے دو شکار کیے۔

Advertisement