بنگلہ دیش میں مداحوں نے ہمیں بہت عزت دی:بابر اعظم

Published On 18 November,2021 09:36 pm

ڈھاکہ:(دنیا نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں مداحوں نے ہمیں بہت عزت دی۔

بنگلہ دیش میں موجود پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ بنگلہ دیش اچھی ٹیم ہے ان کو آسان حریف نہیں لیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بنگلہ دیش اور پھر ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی 20 میچز ہیں اس لئے مختلف کمبی نیشن آزمائیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین کل پہلا ٹی 20میچ کھیلا جائے گا جس کے لئے 12رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

قومی ٹیم کے اعلان کر دہ 12 کھلاڑیوں میں بابراعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، خوشدل شاہ، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف شامل ہیں۔ حسن علی، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کپیر)، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی اور شعیب ملک بھی سکواڈ کا حصہ ہیں۔
 

Advertisement