ابھی پی سی بی کے ساتھ کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں:مصباح الحق

Published On 25 November,2021 04:24 pm

لاہور:(دنیا نیوز)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ و کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ ابھی پی سی بی کے ساتھ کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ ورلڈکپ میں مینجمنٹ نے بہترین کام کیا ہے ،عمر کی کوئی بات نہیں جو اچھا کرسکتا ہے اس کو چانس دینا چاہیئے۔

سابق کوچ قومی کرکٹ ٹیم نے کہا کہ بنگلہ دیش میں وکٹ کنڈیشنر تھوڑی مشکل ہونگی ،محمد عباس نے ویسٹ انڈیز کے خلاف اچھا کھیلا ،باہر کی کنڈیشنر میں محمد عباس سے بہتر کوئی باؤلر نہیں ،ٹیم کی اچھی کارکردگی کا کریڈٹ بابر اعظم اور ثقلین مشتاق کو جاتا ہے جبکہ آصف علی کو سپورٹ کیا اور یہ بات اچھی لگتی ہے۔

مصباح الحق کا مزید کہنا تھا کہ گراس روٹ لیول پر کرکٹ کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے ،پاکستان کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ زبردست کھیلا ہے ،کرکٹ کلبوں کی پچز کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے جبکہ پنجاب میں سب سے بہترین سہولیات موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سینٹرل پنجاب میں سکول کرکٹ پراچھا کام ہورہا ہے، ٹی20ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم نے بہت اچھا کھیلا، ثقلین مشتاق اوران کے ساتھیوں نے اب تک اچھا کام کیا،بابراعظم نے اچھے نتائج دیئے ہیں جبکہ پاکستانی ٹیم انشااللہ دونوں میچزجیتے گی۔
 

Advertisement