ہر فارمیٹ کو انجوائے کر رہا ہوں، فوکس کرکٹ پر ہے: شاہین شاہ آفریدی

Published On 03 December,2021 02:51 pm

لاہور: (دنیا نیوز) شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ ہر فارمیٹ کو انجوائے کر رہا ہوں، فوکس کرکٹ پر ہے، لاہور قلندرز کی کپتانی کا موقع ملا تو ضرور کروں گا۔

قومی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے ورچوئل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حسن علی کے ساتھ باؤلنگ کرتے ہوئے اچھا لگتا ہے، حسن علی کو بھی کریڈٹ جاتا ہے، اس کے ساتھ اچھی پارٹنرشپ ہے۔ انہوں نے کہا کہ انڈر 16 لیول سے ٹیم تک آیا، فاسٹ باؤلنگ کا شوق بڑے بھائی کو دیکھ کر شروع ہوا، کبھی سوچا نہیں تھا اتنی جلدی تینوں فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی کروں گا۔

 

Advertisement