لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا۔
پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل 7 کا آغاز 27 جنوری سے ہوگا ، ایونٹ کے 15 میچز کراچی جبکہ 19 میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔
اعلامیے کے مطابق افتتاحی میچ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان 27 جنوری کو کھیلا جائے گا اس کے بعد 28 جنوری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی میں مقابلہ ہوگا۔
Schedule Announcement
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) December 3, 2021
Complete list of fixtures for #HBLPSL7 is here!
Ready?
Read more:https://t.co/xwbrQYphBZ pic.twitter.com/B6KWPz28e4
پی ایس ایل7 کا فائنل 27 فروری کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کا کوالیفائر، ایلیمینیٹر اور فائنل لاہور میں ہوگا۔
پی سی بی کے مطابق پلیئرز کی ڈرافٹنگ 12 دسمبر کو لاہور کے ہائی پرفارمنس سینٹر میں ہوگی، آصف علی، حارث رؤف اور محمد رضوان پلاٹینم کیٹیگری شامل ہوگئے ہیں جبکہ صہیب مقصود اور حیدر علی ڈائمنڈ کیٹیگری کا حصہ بن گئے ہیں۔
Category Renewals for HBL PSL 7 are now out! #HBLPSLDraft
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) December 3, 2021
Read more:https://t.co/xwbrQYphBZ pic.twitter.com/KzOAyamxGb
اعلامیے کے مطابق جمعے کے علاوہ جس دن دو میچز ہوں گے اس دن پہلا میچ دوپہر 2 بجے اور دوسرا شام 7 بجے شروع ہوگا۔
جمعے کو اگر دو میچز ہوں گے تو پہلاسہ پہر 3 بجے اور دوسرا رات 8 بجے شروع ہوگا۔ اس کے علاوہ جس دن ایک میچ ہوگا اس دن میچ شام 7 بجے شروع ہوگا۔
#HBLPSLDraft pick order
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) December 3, 2021
Read more: https://t.co/xwbrQYphBZ pic.twitter.com/Eaj7WvdUGI
ایونٹ میں مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے ۔ تمام ٹیمیں کراچی اور لاہور میں یکساں تعداد میں میچز کھیلے گی۔