وزیراعظم عمران خان کا ایک بار پھر نوجوانوں سے خطاب کا فیصلہ

Published On 02 December,2021 04:52 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر نوجوانوں سے خطاب کا فیصلہ کر لیا۔

وزیراعظم سے سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار کی ملاقات ہوئی، ملاقات کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ کامیاب جوان سپورٹس ڈرائیو 6 دسمبر کو لانچ کی جائے گی۔ کرکٹ، ہاکی، فٹ بال سمیت 12 کھیلوں کا ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا، ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کیلئے چاروں صوبوں کو 25 ریجنز میں تقسیم کر دیا گیا۔

ملک بھر کی جامعات میں ہائی پرفارمنس سینٹرز بھی بنائے جائیں گے، وزیراعظم نے ابتدائی پلان منظور کر لیا، 6 دسمبر کو لانچنگ ہو گی، لانچنگ تقریب جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں ہوگی۔ ہزاروں نوجوان شریک ہوں گے۔ سربراہ کامیاب جوان پروگرام عثمان ڈار نے تیاریاں شروع کر دیں۔

عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کھیلوں کے فروغ کیلئے کیا وعدہ پورا کرنے جا رہے ہیں، ملک کا سب سے بڑا ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام رواں ہفتے لانچ کیا جائیگا، حکومت مقامی ٹیلنٹ کو عالمی فورمز تک پہنچانے کی ذمہ داری لے گی۔
 

Advertisement