پہلا ون ڈے، جنوبی افریقا نے بھارت کو 31 رنز سے شکست دیدی

Published On 19 January,2022 10:06 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) قیادت کے باعث تنازعات میں گری ہوئی بھارتی ٹیم کی کارکردگی متاثر ہونے لگی، جنوبی افریقا نے پہلے ون ڈے میں 31 رنز سے شکست دیدی۔ ڈیرڈوسن مرد میدان قرار پائے۔

 بھارت کے ساتھ کھیلے جانے والے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 296 رنز بنائے۔

پروٹیز ٹیم کی طرف سے کپتان باووما نے 143 گیندوں پر 110 رنز کی باری کھیلی، تاہم دوسری اینڈ پر موجود وین ڈر ڈوسن نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے 96 گیندوں پر 129 سکور کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی بنائے۔ دیگر کھلاڑیوں میں ڈی کوک 27، جانِ من مالان 6، مارکرم 4 بنا کر آؤٹ ہوئے۔ٹیم نے 296 رنز بنائے، بمرا نے دو وکٹیں حاصل کیں، ایشون کے حصے میں ایک شکار آیا۔

ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم کے کپتان کے ایل راہول 12 سکور بنا کر مارکرم کا نشانہ بن سکے، شیکھر دھون نے 79 اور ویرات کوہلی 51 ، شیردل ٹھاکر 50 رنز کی باری کھیلی، دیگر کھلاڑیوں میں پانٹ 16، آئر 17، وینکٹیش آئر 2، ایشون 7، بھونیشور کمار 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بھارتی ٹیم 265 سکور پر ہمت ہار بیٹھی۔ نگیڈی اور تبریز شمسی نے دو دو مہرے کھسکھائے۔

میچ میں جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرنے والے وین ڈر ڈوسن مرد میدان قرار پائے۔

Advertisement