میرا خفیہ ہتھیار باؤنسر جو مخالف کو ہلا دیتا ہے: حسن علی

Published On 22 January,2022 10:05 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا ‘خفیہ ہتھیار’ ان کا باؤنسر ہے جو مخالف ٹیم کے بلے بازوں کو ‘ہلا’ دیتا ہے۔

ایک انٹرویومیں قومی کرکٹر نے کہا کہ یہ تمام کرکٹرز کیلئے پْرجوش لمحات ہیں، میں جب سے پی ایس ایل شروع ہوا ہے اس میں کھیل رہا ہوں اور یہ ایک زبردست احساس ہے کہ آپ کے ملک کا اپنا ایونٹ ہونے والا ہے۔

حسن علی نے کہا کہ ہمارے میدانوں میں غیر ملکی کھلاڑیوں کے کھیلنے سے ہماری کرکٹ پر بہت زیادہ اثر پڑتا ہے، ہمارے نوجوان کھلاڑی ان سے بہت کچھ سیکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ الفاظ میں بیان کرنا ناممکن ہے کہ ہوم گراؤنڈ پر کھیل کر کیسا محسوس ہوتا ہے، خاص طور پر اْس وقت کہ جب ہمارے ملک میں 10 سے 12 سال بعد کرکٹ کی واپسی ہو۔ حسن علی نے کہا کہ جن لوگوں نے مجھ پر تنقید کی ان سے زیادہ لوگوں نے میری حمایت کی۔
 

Advertisement