پی ایس ایل7: پشاور زلمی کو شکست، ملتان سلطانز نے مسلسل پانچویں فتح کو گلے لگا لیا

Published On 05 February,2022 07:07 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پشاور زلمی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا گیا، ایونٹ میں ملتان سلطانز نے مسلسل پانچویں فتح کو گلے لگایا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے 13 ویں میچ میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر حریف ٹیم ملتان سلطان کے قائد محمد رضوان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

ملتان سلطانز بیٹنگ:

ملتان سلطانز کی طرف سے اننگز کا آغاز شان مسعود اور محمد رضوان نے کیا، دونوں بیٹرز نے ایک مرتبہ پھر ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، دونوں کے درمیان 85 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی، جسے 9 ویں اوورز میں شعیب ملک نے توڑا۔ اس دوران کپتان محمد رضوان نے زبردست بیٹنگ جاری رکھی اور اپنی 32 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی۔

 صہیب مقصود کی اننگز کا خاتمہ عثمان قادر نے کیا، بیٹر 17 گیندوں پر 25 رنز بنا کر بولڈ ہوگئے۔ محمد رضوان نے 53 گیندوں پر 82 رنز کی زبردست باری کھیلی اور سلمان ارشاد کا نشانہ بن گئے۔

آخر میں آل راؤنڈر ٹم ڈیوڈ نے 19 گیندوں پر 51 رنز کی جارحانہ باری کھیلی، خوشدل شاہ نے 7 گیندوں پر 21 سکور بنائے، دونوں کھلاڑی ناٹ آؤٹ رہے۔ ملتان سلطانز نے مقررہ اوورز میں 222 رنز بنائےہیں سلمان ارشاد، شعیب ملک اور عثمان قادر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ 

پشاور زلمی بیٹنگ:

پشاور زلمی کی طرف سے باری کا آغاز حضرت اللہ زازئی اور کامران اکمل کیا، دونوں نے شروع سے ہی جارحانہ انداز اپنایا تاہم تیسرے اوور میں کامران اکمل 24 کے مجموعی سکور پر 10 رنز بنا کر شاہنواز دھانی کا نشانہ بن گئے، 55 سکور پر حیدر علی بھی پویلین لوٹ گئے۔ بیٹر نے 24 سکور بنائے۔

 پشاور زلمی کوتیسرا نقصان شعیب ملک کی صورت میں اٹھانا پڑا جب آل راؤنڈر 14 گیندوں پر 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ردر فورڈ بھی 2 سکور پر ہمت ہار بیٹھے، وہاب ریاض کو عباسی آفریدی نے بولڈ کیے، انہوں نے 2 رنز بنائے۔

ساتویں وکٹ عثمان قادر کی گری ، شاہنواز دھانی نے وکٹ حاصل کی، وہ 10 گیندوں پر 12 رنز بنا کر کریز چھوڑ گئے۔ پشاور زلمی کی ٹیم مقررہ اوورز میں 165 رنز پر ہمت ہار بیٹھی۔ بین کٹنگ 52 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ شاہنواز دھانی اور عمران طاہر نے 3.3 شکار کیے۔

ملتان سلطانز سکواڈ:

شان مسعود، محمد رضوان (کپتان)، صہیب مقصود، جانسن چارلس، ٹم ڈیوڈ، خوشدل شاہ، انور علی، عباسی آفریدی، عمران طاہر، موذربانی، شاہنواز دھانی

پشاور زلمی سکواڈ:

کامران اکمل، حضرت اللہ زازائی، حیدر علی، شعیب ملک، ردرفورڈ، بین کٹنگ، وہاب ریاض، ثاقب محمود، محمد عمر، عثمان قادر، سلمان ارشاد