لاہور: (دنیا نیوز) پی ایس ایل سیون کے 19 ویں میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو جیت کے لئے194 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔
لاہور میں کرکٹ میلے کی رونقیں عروج پر ، کرکٹ دیوانے بھی پرجوش ہیں۔ پشاور زلمی کے اوپنرز حضرت اللہ زازئی اور محمد حارث نے جارحانہ بیٹنگ سے کھیل کا آغاز کیا ، ان کی 97 رنز کی طویل پارٹنرشپ کنگز باولر محمد نبی نے توڑی، 4 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے محمد حارث ففٹی سکور کرنے سے محض ایک رن پیچھے تھے کہ بولڈ ہو گئے۔ لیام لونگ سٹون نے کریز سنبھالی مگر صرف 6 رنز بنا سکے۔ زلمی کی تیسری وکٹ حضرت اللہ کے کیچ آوٹ ہونے پر گری، انہوں نے شاندار پرفارمنس دیتے ہوئے 52 رنز بنائے۔
پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 193 رنز بنائے۔
واضح رہے کہ کرکٹ میلے کا دوسرا میچ شام ساڑھے سات بجے کھیلا جائے گا جس میں ہوم ٹیم لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آمنے سامنے ہوں گے۔ فخر زمان قلندز کی شان بڑھائیں گے تو جیسن رائے پھر سے سر فراز الیون کا مان ہوں گے۔