لاہور: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز کی کپتانی کرنے والے شاہین شاہ آفریدی نے ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کو اپنا رول ماڈل قرار دیدیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان میچ میں جب شاہین شاہ آفریدی کا سامنا کررہے تھے تو لاہور قلندرز کے کپتان نے رن آؤٹ کرنے کے لیے غصے میں انہیں ڈرایا۔
شاہین شاہ کے غصے کےجواب میں محمد رضوان نے غصہ کرنے کے بجائے اشارہ کیا کہ آجاؤ گلے لگتے ہیں، اور تصوراتی طور پر انہیں ہنستے ہوئے گلے بھی لگایا۔
محمد رضوان کے اس عمل نے جارح مزاج شاہین شاہ کو بھی مسکرانے پر مجبور کردیا تھا۔
دوسری طرف سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شاہین شاہ آفریدی نے لکھا کہ میں اس بندے (محمد رضوان) کی انتہائی عزت اور تعریف کرتا ہوں، محمد رضوان کے ساتھ ٹیم میں ہونا، یا حریف کے طور پر ہونا ہمیشہ خوشی کی بات ہے۔
لاہور قلندرز کے کپتان نے لکھا کہ محمد رضوان نے سب کے لیے شائستہ اور دوستانہ معیار قائم کیا ہے، بلاشبہ رضوان میرے لیے ایک ’رول ماڈل‘ ہیں۔
I have my utmost respect and admiration for this man. It s always a pleasure to share the field with him, be as teammates or as opposition. Always very competitive yet so humble and friendly, he s set the benchmark for everyone. A proper role model. pic.twitter.com/8Y6fzW4ylm
— Shaheen Shah Afridi (@iShaheenAfridi) February 12, 2022