لاہور: (دنیا نیوز) کرکٹر شاہد آفریدی نے پی ایس ایل کے بقیہ میچز کھیلنے سے معذرت کرلی ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بڑا جھٹکا لگ گیا ، سٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کمر کی تکلیف کے باعث پی ایس ایل سے دستبردار ہوگئے ہیں۔ آفریدی کا اپنے ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ وہ انجری کے باعث مزید نہیں کھیل سکتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سپورٹ کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں