برینڈن میک کولم انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈکوچ منتخب

Published On 13 May,2022 08:50 am

لندن: (روزنامہ دنیا) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان برینڈن میک کولم کو انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کا ہیڈکوچ منتخب کرلیا گیا۔

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے سابق کیوی کرکٹر برینڈن میک کولم کو انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا ٹیسٹ کوچ بنانے کی تصدیق کرتے ہوئے عزم کا اظہار کیا کہ امید ہے میک کولم کی کوچنگ میں انگلش ٹیم کامیابیوں کی نئی منازل طے کرے گی جبکہ ڈریسنگ روم کا موحول بھی خوشگوار رہے گا۔

اس موقع پر سابق کیوی کپتان میک کولم نے کہا کہ انگلینڈ کے ٹیسٹ کرکٹ کے سیٹ اپ میں مثبت کردار ادا کرنے اور ٹیم کو مزید کامیابیاں دلانے کا موقع ملا ہے جس پر مجھے خوشی ہے تاہم ٹیم کو درپیش اہم چیلنجوں سے بخوبی واقف ہوں۔

سابق کیوی کپتان رواں ماہ کے آخر میں برطانیہ پہنچیں گے۔ نومنتخب ٹیسٹ ٹیم کے کوچ میک کولم کی انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان اگلے ماہ جون میں 3 میچز پہلی اسائمنٹ ہوگی۔
 

Advertisement