سہ ملکی سیریز: پاکستان نے کیوی بورڈ کو باضابطہ جواب دے دیا

Published On 21 May,2022 09:58 am

آکلینڈ: (روزنامہ دنیا) تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے سے متعلق نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی پیشکش پر پی سی بی جواب دے دیا ہے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان کو تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کی دعوت دی گئی تھی، جس پر پی سی بی نے بھی سیریز کھیلنے کی دعوت قبول کرلی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ، پاکستان اور بنگلہ دیش سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلیں گے، سیریز رواں برس اکتوبر، نومبر کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل ہوگی، تمام میچ کرائسٹ چرچ میں ہوں گے ، پاکستان کی جانب سے تصدیق کے بعد سیریز کے شیڈول کا اعلان جلد کیا جائیگا۔
 

Advertisement