جیمز اینڈرسن اور سٹورٹ براڈ کی انگلش سکواڈ میں واپسی

Published On 19 May,2022 09:22 am

لندن (روزنامہ دنیا) انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا۔ جیمز اینڈرسن اور سٹورٹ براڈ کی انگلش سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے ۔

برینڈن میک کولم کے انگلینڈ ٹیم کے ہیڈکوچ مقرر ہونے کے بعد انگلش ٹیم میں تجزبہ کار جیمز اینڈرسن اور سٹورٹ براڈ کی واپسی ہوئی ہے جبکہ ہیری بروک اور متیھیو پوٹس کو ٹیسٹ کیپ ملنے کا امکان ہے

۔نیوزی لینڈ کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز میں بین سٹوکس کپتانی کے فرائض سرانجام دیں گے ۔نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے مابین سیریز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوگی۔
 

Advertisement