حکومت کا چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ

Published On 18 May,2022 04:37 pm

لاہور:(دنیا نیوز) حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہود نے کہا کہ رمیز راجہ کو اعلیٰ کردار کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود مستعفی ہو جانا چاہیئے تھا، دیگر مسائل کی وجہ سے فوری فیصلہ نہیں کیا جا سکا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگلے چند ہفتوں میں نیا چیئرمین پی سی بی لگا دیا جائے گا، کھلاڑیوں کو روزگار مہیا کرنے کے لئے ڈیپارٹمنٹ سپورٹس بحال کی جا رہی ہے۔
 

Advertisement