نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں کنڈیشننگ کیمپ کا آغاز

Published On 16 May,2022 11:10 am

لاہور: (دنیا نیوز) نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں کنڈیشننگ کیمپ کا آغاز ہو گیا، کیمپ کے ابتدائی روز تعارفی سیشن میں کوچز نے کھلاڑیوں کو لیکچرز دیئے ۔

قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف اور بولنگ کوچ شان ٹیٹ نے کھلاڑیوں کو کیمپ کے مقصد سے آگاہ کیا، سابق کرکٹر مشتاق احمد نے بھی تعارفی سیشن میں خصوصی شرکت کی۔

فخرزمان، محمد حسنین اور محمد وسیم جونیئر کھلاڑی آج شام کیمپ جوائن کرلیں گے جبکہ کپتان بابر اعظم بیرون ملک مصروفیات اور زاہد محمود والدہ کی وفات کے باعث جمعہ کو کیمپ جوائن کریں گے، کیمپ کے دوسرے روز کھلاڑی نیٹ سیشنز میں شرکت کریں گے۔
 

Advertisement