سرفراز احمد کو کپتانی سے کیوں ہٹایا تھا؟ احسان مانی نے بتا دیا

Published On 12 May,2022 06:24 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئر مین احسان مانی نے سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پی سی بی کے فیصلوں میں مبینہ مداخلت کے دعوؤں کی وضاحت کردی۔

سابق چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں ان افواہوں کو بھی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سابق کپتان سرفراز احمد کو عمران خان کے مشورے پر ہٹایا گیا تھا۔ ایک بھی مثال ایسی نہیں تھی کہ سابق وزیراعظم نے پی سی بی کے معاملات میں مداخلت کی ہو بلکہ تمام فیصلے میرٹ کی بنیاد پر کیے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد کی ہی مثال لے لیں ان کی پرفارمنس گر رہی تھی اور انہیں کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ عمران خان کا بالکل بھی نہیں تھا ہم نے سرفراز کی جگہ رضوان کو ٹیم میں شامل کیا جو اب بھی غیرمعمولی کارکردگی دکھا رہا ہے۔

وسیم خان کو پی سی بی سیٹ اپ میں شامل کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے احسان مانی کا کہنا تھا کہ یہ ایک ضروری کام تھا کیونکہ ان کی پی سی بی پر مکمل کنٹرول برقرار رکھنے کی کوئی خواہش نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے کئی اعلیٰ سطحی تنظیموں کے ساتھ کام کیا ہے اور مجھے پوری طرح معلوم ہے کہ کارپوریٹ گورننس کیسے کام کرتی ہے چیئرمین کا کردار بڑی تصویر سے متعلق ہے۔ ایک سمت متعین کرنا، حکمت عملی بنانا، اور کاروباری منصوبوں کی منظوری دینا۔ ان چیزوں کو نافذ کرنے کا اختیار چیف ایگزیکٹو کے پاس ہونا چاہیے۔

سابق چیئر مین کا کہنا تھا کہ اس کے بعد وہ بورڈ کے سامنے پیش رفت کے بارے میں جوابدہ ہے جو اس نے خود بورڈ کے پیش کردہ منصوبوں کی بنیاد پر کی ہے۔

Advertisement