بابر اعظم اور محمد عامر کی ہمشکل خواتین کرکٹرز کے سوشل میڈیا پر چرچے

Published On 16 May,2022 05:09 pm

لاہور:(ویب ڈیسک) آئے روز معروف شخصیات کے ہمشکل لوگوں کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں، اسی تناظر میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر کی ہمشکل خواتین کرکٹرز کی تصاویر کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہیں۔

جیسے ہی یہ تصاویر وائرل ہوئیں اِن تصاویر پر میمرز کو میمز بنانے کا موقع مل گیا ہے۔

خیال رہے کہ بابر اعظم کی مشابہہ خاتون کرکٹر کا نام گُل فیروزہ ہے جو کہ ملتان انڈر 21 ٹیم کی کھلاڑی ہیں، گُل فیروزہ بھی بابر اعظم کی طرح بیٹر ہیں۔

دوسری جانب محمد عامر کی مشابہہ خاتون کرکٹر کا نام سعدیہ اقبال ہے جو کہ ایک اسپنر ہیں۔ یہ دونوں خواتین کھلاڑی جَلد ہی نیشنل ویمن ٹیم میں ڈیبیو دینے والی ہیں۔

گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے گل فیروزہ اور سعدیہ اقبال کی ویڈیو شیئر کی گئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ وہ دونوں سری لنکا کے خلاف ٹی 20 اور ون ڈے سیریز کی تیاریوں میں شریک ہیں۔

 

 

Advertisement