ون ڈے رینکنگ: بابر اعظم کی حکمرانی برقرار

Published On 30 March,2022 11:00 pm

لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں حکمرانی برقرار ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری کردہ ون ڈے رینکنگ کے مطابق بابر اعظم 872 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہیں، بھارت کے ویرات کوہلی 811 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، نیوزی لینڈ کے روز ٹیلر 794 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، بھارت کے روہت شرما 791 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر بیٹر کوئنٹن ڈی کوک 789 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔

باؤلرز کی رینکنگ میں کوئی بھی پاکستانی ٹاپ ٹین میں جگہ نہ بناسکا، ٹرینٹ بولٹ پہلے، جوش ہیزل ووڈ دوسرے، کرس ووکس تیسرے، میٹ ہینری چوتھے اور افغانستان کے مجیب الرحمان پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔

ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم کا پانچواں نمبر برقرار ہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی ٹیسٹ باؤلنگ میں ایک درجہ ترقی کے بعد پانچویں نمبر پر آگئے۔
 

Advertisement