اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے آسٹریلیا کے خلاف بہترین کھیل پیش کرنے پر شاہین کپتان بابر اعظم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ میچ فکسنگ کےخلاف ایک اور محاذ پر لڑ رہا ہوں۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ بابر اعظم نے ورلڈ کلاس اننگز کھیلی اور ان کی کپتانی شانداررہی، عبداللہ شفیق اور محمد رضوان نے شاندار کھیل پیش کیا، بدقسمتی سے میچ نہیں دیکھ سکا۔ انہوں نے کہا کہ میرے کھلاڑیوں کو بھاری رقم کا لالچ دیا جارہا ہے۔
بدقسمتی سےمیں یہ میچ نہیں دیکھ سکاکیونکہ ایک دوسرے محاذ پر میچ فکسنگ کیخلاف برسرِ پیکار ہوں جہاں میرے کھلاڑیوں کو بہلانے پھسلانے کیلئے بے دریغ پیسہ بہایا جارہا ہے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 17, 2022
واضح رہے کہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد نے ملکی سیاست میں بھونچال کی کیفیت پیدا کر رکھی ہے، اپوزیشن کی جانب سے پارلیمنٹ میں نمبر گیم کے مسلسل دعوے کئے جا رہے ہیں تو حکومت کی اتحادی جماعتیں بھی ڈانوال ڈول دکھائی دے رہی ہیں، ان کی حمایت کس کے پلڑے میں وزن ڈالے گی یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا تاہم ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ق کی سیاست کس کروٹ بیٹھتی ہے۔