وکٹ میں کریکس آگئے جو باؤلنگ کو سپورٹ کر رہے ہیں: مچل سٹارک

Published On 14 March,2022 09:33 pm

کراچی:(دنیا نیوز) پاکستان کے خلاف کراچی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 3 وکٹیں لینے والے آسٹریلوی باؤلر مچل سٹارک نے کہا ہے کہ مڈل سیشن میں ہم نے شاندار باؤلنگ کی، وکٹ میں کریکس آگئے ہیں جو باؤلنگ کو سپورٹ کر رہے ہیں۔

کراچی ٹیسٹ کے تیسرے روز کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے مچل سٹارک نے کہا ہے کہ باؤلرز کو ریورس سوئنگ بھی مل رہی ہے، اپنی پرفارمنس سے مطمئن ہوں ، فالو آن نہ کرانے کا فیصلہ متفقہ تھا۔

آسٹریلوی باؤلر نے مزید کہا کہ ہماری ٹیم میں کافی نوجوان پلیئرز ہیں، ان کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے، اس لحاظ سے پرفارمنس دیکھیں تو اچھی ہے۔