اسلام آباد کی کشیدہ سیاسی صورتحال: پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز کیلئے پلان بی تیار

Published On 15 March,2022 02:57 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد کی کشیدہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے پلان بی تیار کرلیا۔

تحریک عدم اعتماد کے بعد ملک بھر میں سیاسی ہلچل مچ گئی۔ حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے ڈی چوک پر جلسوں کی کال کے بعد پی سی بی کی جانب سے پلان بی تیار کر لیا گیا ہے۔

پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز راولپنڈی سے لاہور منتقل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ اسلام آباد کی ممکنہ صورتحال کے پیش نظر کرکٹ بورڈ نے تیاری کرلی۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز 29 مارچ سے شروع ہونی ہے۔