آسٹریلیا کے خلاف بابر الیون کی ناقص کارکردگی، سابق کرکٹرز برس پڑے

Published On 15 March,2022 09:27 am

لاہور: (دنیا نیوز) آسٹریلیا کے خلاف بابر الیون کی ناقص کارکردگی پر سابق کرکٹرز بھی قومی کھلاڑیوں پر برس پڑے، شعیب اختر کا کہنا ہے کہ جب ڈر کر میدان میں اتریں گے تو اسی طرح کے نتیجے آئیں گے۔

 

راولپنڈی ایکسپریس نے اپنے تبصرے میں کہا کہ ایسی پچز بنا کر پاکستان نے اپنا امیج خراب کیا گیا ہے۔ آسٹریلیا کے فاسٹ بولرز نے شاندار بولنگ کی۔ سابق کپتان انضمام الحق نے کہا کہ پی سی بی کو اسپننگ وکٹ بنانی چاہیے تھی تاکہ آسٹریلیا کیلئے مشکلات ہوں، اگر مثبت سوچ کے ساتھ نہیں کھیلیں گے تو آپ کبھی جیت نہیں سکتے ۔

واضح رہے کہ کراچی ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم نے پہلی اننگز کے دوران انتہائی مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ساری ٹیم صرف 148 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔