بابر اعظم نے لاہور ٹیسٹ میں ناقص فیلڈنگ کو شکست کی وجہ قرار دیدیا

Published On 25 March,2022 07:04 pm

لاہور:(دنیا نیوز) قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے آسٹریلیا کے ہاتھوں لاہور ٹیسٹ میچ میں شکست کی بڑی وجہ ناقص فیلڈنگ کو قرار دے دیا ہے۔

آسٹریلیا کے ہاتھوں لاہور ٹیسٹ میچ میں 115 رنز سے شکست کھانے والی پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پوسٹ میچ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلے بازوں سے بھی کچھ غلطیاں ہوئیں، ہم نے مثبت کرکٹ کھیلی اور بطور ٹیم سب نے کوشش کی، نعمان علی نے کافی اچھی باؤلنگ کی، حسن علی میچ ونر ہے، اچھا برا وقت چلتا رہتا ہے،انہوں نے ماضی میں میچ وننگ پرفارمنس دی ہیں۔

بابر اعظم نے مزید کہا کہ ہمارے لیے سیریز کافی اچھی رہی، کراچی ٹیسٹ میں ہم نے اچھا کھیلا، ہم نے ٹیم کا کمبینیشن کافی اچھا بنایا تھا۔
 

Advertisement