آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز، محمد نواز کی جگہ زاہد محمود ٹیم میں شامل

Published On 20 March,2022 07:20 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز سے قبل محمد نواز کی جگہ سپنر زاہد محمود کو قومی سکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔

چوبیس سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے والے آسٹریلین کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے قومی ٹیم میں تبدیلی کر دی گئی، پی ایس ایل سیون میں پاؤں کی انجری کا شکار ہونے والے محمد نواز تکلیف سے نجات نہ پا سکے ۔

لیفٹ آرم آل راؤنڈر کی جگہ نوجوان لیگ سپنر زاہد محمود کو وائٹ بال اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔ وہ آسٹریلیا کے خلاف تین ون ڈے اور واحد ٹی 20 میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

تجربہ کار شاداب خان کی فٹنس کا بھی جائزہ لیا جائے گا، البتہ لیگ اسپنر زاہد محمود متبادل کے طور پر انتخاب کے لیے دستیاب ہوں گے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز 29 مارچ سے قذافی سٹیڈیم لاہور میں شروع ہو گی۔
 

Advertisement