ضرورت مند باپ کی فریاد شاہد آفریدی نے سن لی

Published On 17 March,2022 07:12 pm

لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستان اور آسٹریلیا کے مایبن کھیلے گئے کراچی ٹیسٹ میچ میں اپنے بیٹے کے آپریشن کے لئے پلے کارڈ اٹھا کر اپیل کرنے والے ضرورت مند باپ کی فریاد قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے سن لی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ایک تصویر کو ری ٹوئٹ کیا۔

اس تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص اپنے بیٹے کے ساتھ پلے کارڈ اٹھائے کھڑا ہے جس پر لکھا ہے کہ خدارا شاہد خان آفریدی ، محمد رضوان میرے بیٹے کا آپریشن کروائیں۔

شاہد خان آفریدی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ اس بچے کی طرف میری توجہ دلانے کے لیے آپ کا شکریہ، میری ٹیم شاہد آفریدی فاؤنڈیشن نے بچے کے خاندان سے رابطہ کیا، ہم اس بچے کی دیکھ بھال اور مدد فراہم کرنے کے لیے ضروری اقدامات کریں گے۔
 

Advertisement