آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ بھی کپتان ٹیم پاکستان کے مداح نکلے

Published On 06 February,2022 11:52 am

سڈنی: (دنیا نیوز) آسٹریلیا کے سابق کپتان اور لیجنڈری بلے باز رکی پونٹنگ بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان کے مداح نکلے، ان کا کہنا ہے کہ بابر اعظم ایک دن ضرور نمبر ون ٹیسٹ کھلاڑی بنیں گے۔

رکی پونٹنگ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میں بابراعظم کے لیے ترقی کی کوئی حد نہیں، یہ صرف وقت کی بات ہے۔ میں پہلے بھی سمجھتا تھا کہ بابر یا تو ٹیسٹ کا نمبر ون بیٹر بنے گا یا پھر یقینی طور پر اس نمبر کو چیلنج کرے گا۔

واضح رہے کہ بابر اعظم اس وقت ٹی ٹونٹی اور ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون پر ہیں جبکہ ٹیسٹ میں ان کا نمبر نواں ہے۔