جب بھی مشکل میں ہوتا ہوں تو سرفراز سے مشورہ کرتا ہوں: بابر اعظم

Published On 17 January,2022 10:42 pm

لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ میں جب بھی مشکل میں ہوتا ہوں تو سرفراز احمد کے پاس جاتا ہوں اور ان سے مشورہ کرتا ہوں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے قذافی سٹیڈیم میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ مشکل وقت میں سابق کپتان سرفراز احمد کا رخ کرتے ہیں۔

 بابر اعظم کا کہنا تھا کہ جب بھی میں مشکل حالات میں ہوتا ہوں، میں سیفی (سرفراز) بھائی کے پاس جاتا ہوں، انہوں نے طویل عرصے تک ٹیم کی قیادت کی ہے اور ایک تجربہ کار کپتان ہیں، ان کے خیالات اچھے ہیں اور جب بھی میں کسی مشکل میں پھنستا ہوں تو سیفی بھائی کے پاس جاتا ہوں اور مجھے ان کے مشورے سے بہت مدد ملتی ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان نے مزید کہا کہ وہ نائب کپتان شاداب خان ، محمد رضوان اور تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک سمیت دیگر سینئر کھلاڑیوں سے بھی مشورے لیتے ہیں۔
 

Advertisement