ٹی 20رینکنگ میں حکمرانی ملنے پر بابر اعظم کا خوشی کا اظہار

Published On 03 November,2021 06:47 pm

دبئی:(دنیا نیوز)بین الاقوامی کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) کی ٹی 20رینکنگ میں حکمرانی حاصل کرنے پر بابر اعظم نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ میں پہلے نمبر پر آنے پر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ دوبارہ نمبر ون بننے پر خوشی ہے اور اسی کارکردگی کو برقرار رکھنے کی کوشش کروں گا۔

کپتان قومی ٹیم نے کہا کہ کھلاڑی اچھا پرفارم کر رہے ہیں، ٹیم جیت رہی، بحثیت کپتان یہ فخر کی بات ہے۔

قبل ازیں آئی سی سی کی تازہ ٹی 20رینکنگ جاری کی گئی جس کے مطابق بابر اعظم عالمی نمبر ون بیٹر بن گئے ہیں، محمد رضوان نے چوتھے نمبر پر ترقی پا لی۔

گرین کیپس کے کپتان بابراعظم نے انگلینڈ کے ڈیوڈملان سے ٹی ٹونٹی بیٹرز کی پہلی پوزیشن چھینی جو اب دوسرے نمبر پر چلے گئے۔ آسٹریلیا کے ایرن فنچ کی تیسری پوزیشن ہے، چوتھے نمبر پر محمد رضوان نے جگہ بنائی جبکہ بھارت کے کپتان ویرات کوہلی تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر چلے گئے۔

اس سے قبل بابر اعظم نے بھارتی قائد ویرات کوہلی کا ریکارڈ پاش پاش کیا تھا جب وہ سب سے زیادہ ففٹی پلس سکور کرنے والے پلیئر بنے، انہوں نے مجموعی طور پر 14 ففٹی پلس سکور بطور کپتان بنائے تھے۔

بابر نے ٹی 20ورلڈ کپ میں افغانستان کے خلاف میچ میں تیز ترین ہزار رنز بنانے والے کپتان کا اعزاز بھی حاصل کیا تھا۔
 

Advertisement