لاہور:(ویب ڈیسک)ٹی 20ورلڈکپ میں پاکستان سے شرمناک اور عبرتناک شکست کے بعد مسلمان کرکٹر محمد شامی کو نفرت انگیز مہم کا سامنا کرنا پڑا جبکہ کوہلی نے اپنے ساتھی کرکٹر کی حمایت کی تو انتہا پسندوں نے انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی 10 ماہ کی بیٹی کے ریپ کی دھمکیاں دینا شروع کردیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کے ہاتھوں گزشتہ روز ذلت آمیز شکست کا بدلہ انتہا پسندوں نے اس صورت میں لینا شروع کردیا کہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے خلاف سوشل میڈیا پر نہ صرف ٹرینڈ چلایا گیا بلکہ ان کی 10ماہ کی بیٹی کے ریپ کی دھمکیاں بھی دے ڈالیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خاتون صارف کی جانب سے ایک ٹوئٹ شیئر کیا گیا جس میں بچی کے ریپ کی دھمکیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔
— Swati Chaturvedi (@bainjal) October 31, 2021
واضح رہے کہ بھارت کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے ہاتھوں میگا ایونٹ کے مسلسل دو میچوں میں شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کے بعد انڈین ٹیم کا سیمی فائنل میں پہنچنا ناممکن دکھائی دیتا ہے۔