لاہور: (ویب ڈیسک) معروف میزبان وقار ذکا نے پاکستان کے ہاتھوں بھارتی ٹیم کو بدترین شکست کے بعد بیٹی کو ریپ کی دھمکیاں ملنے پر ویرات کوہلی کو پاکستان آنے کا مشورہ دے دیا۔
خیال رہے کہ ٹی 20ورلڈکپ میں پاکستان سے شرمناک اور عبرتناک شکست کے بعد مسلمان کرکٹر محمد شامی کو نفرت انگیز مہم کا سامنا کرنا پڑا جبکہ کوہلی نے اپنے ساتھی کرکٹر کی حمایت کی تو انتہا پسندوں نے انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کی 10 ماہ کی بیٹی کو ریپ کی دھمکیاں دینا شروع کردیں۔
ٹویٹر پر وقار ذکا نے ٹوئٹر پر ویرات کوہلی سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان کی بیٹی سے متعلق حالیہ واقعہ یہ ثابت کرتا ہے کہ بہت سے بھارتی اپنے سپر سٹارز کے لیے نفرت انگیز سوچ رکھتے ہیں۔
After recent @imVkohli daughter incident it’s proved many Indians carry a destructive mindset for their own superstars. #ViratComeToPakistan Pakistan is with you , your daughter is Pakistan’s respect , we can never defame families of any superstar
— Waqar Zaka (@ZakaWaqar) November 2, 2021
وقار ذکا نے کہا کہ ویرات کوہلی پاکستان آپ کے ساتھ ہے، آپ کی بیٹی پاکستان کی عزت ہے، ہم اپنے سپر سٹارز کی فیملیز کو بےعزت نہیں کرتے۔
یہ بھی پڑھیں: وقار ذکا کا شاہ رخ خان کو پاکستان منتقل ہونے کا مشورہ
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی 23 اکتوبر کو پاکستان کے معروف میزبان وقار ذکا نے بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کو بھی پاکستان منتقل کا مشورہ دیا تھا۔
وقار ذکا نے مختصر ٹوئٹ میں شاہ رخ خان کو ٹیگ کرتے ہوئے انہیں ’سر‘ بھی لکھا۔ انہوں نے شاہ رخ خان کو مشورہ دیا کہ وہ بھارت چھوڑکر اہل خانہ کے ہمراہ پاکستان آجائیں۔
Sir @iamsrk leave India and shift to Pakistan along with ur family - this is bullshit what @narendramodi Govt is doing with ur family , I stand with SKR
— Waqar Zaka (@ZakaWaqar) October 22, 2021
ٹی وی میزبان نے ٹوئٹ میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی مینشن کیا اور شاہ رخ خان کو یاد دلایا کہ مودی کی حکومت انکے خاندان کے ساتھ ناانصافی کر رہی ہے۔