لاہور:(ویب ڈیسک)افغانستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اصغر افغان کی ریٹائرمنٹ کی وجہ بھی پاکستان سے میچ میں شکست نکلی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹی 20ورلڈ کپ میں پاکستان کے ہاتھوں سنسی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کی کرکٹ ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد مڈل آرڈر بلےباز اور سابق کپتان اصغر افغا ن نے نمیبیا کے خلاف میچ کے دوران اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اصغر افغان کی ریٹائرمنٹ کی وجہ یہ سامنے آئی ہے کہ انہوں نے پاکستان سے شکست کی وجہ سے دلبرداشتہ ہوکر انٹرنیشنل کرکٹ کو چھوڑنے کا اعلان کیا۔
اصغرافغان کا کہنا تھا کہ میں اپنے جذبات کو بیان نہیں کر سکتا مگرپاکستان سے ہار کر بہت دکھ ہوااور اسی وجہ سے میں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیاہے۔
افغان بلے باز نے نمیبیا کے خلاف اپنا آخری میچ کھیلا جبکہ اصغر افغان کا شمار افغانستان کے سنیئرکھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔